ترکی میں غیر ملکی تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار/ 17 افراد ہلاک

ترکی میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں  17 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے صوبے اِرگِد کے جنوبی علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تھے ۔

News Code 1879707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =