ریاست مغربی بنگال میں فسادات میں 3 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں حکمراں جماعت بی جے پی اور اور اپوزیشن پارٹی کے کارکنوں کے درمیان دو دن سے جاری جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں حکمراں جماعت بی جے پی اور اور اپوزیشن پارٹی کے کارکنوں کے درمیان دو دن سے جاری جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مغربی بنگال  میں ہونے والی کشیدگی کا آغاز اتوار کے روز مودی کی بھاتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ریاست کی حکمراں ترینا مول کانگریس کے درمیان ہندو مذہب کے خدا رام کی پیدائش کی تقریب میں ہوا۔ اتوار کے روز شروع ہونے والی کشیدگی پیر کے روز تک جاری رہی جو ہندو مسلم فسادات میں تبدیل ہوگئی۔ ریاست کے اعلیٰ پولیس حکام انوج شرما کا کہنا تھا کہ حکام نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

News Code 1879677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =