18 مئی، 2008، 11:01 PM

ہندوستان

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں سات افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں سات افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ ہلاکتیں اس وقت پیش آئیں جب حکمراں بائیں بازو کی جماعت کے حمایتیوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر پستول ، دیسی بم اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس میں کم از کم تیرہ افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ مغربی بنگال میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی یعنی سی پی ایم اقتدار میں ہے جبکہ ترینامول کانگریس اور کانگریس کی جماعتیں حزب اختلاف میں ہیں۔ ان ہلاکتوں میں سب سے زیادہ پانچ اموات مرشدآباد ضلع میں ہوئی ہیں جس کی سرحد بنگلہ دیش سے جڑی ہوئی ہے۔

News ID 685730

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha