15 اکتوبر، 2014، 1:02 PM

ہندوستان

ہندوستان کی 2 ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں پولنگ کا عمل جاری

ہندوستان کی 2 ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں پولنگ کا عمل جاری

مہر نیوز/15 اکتوبر/ 2014 ء :ہندوستان کی 2 ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں 378 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی 2 ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں 378 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

مہاراشٹر میں 8 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز 288 اسمبلی نشستوں کے لیے امید واروں کا انتخاب کریں گے جس کے لئے مجموعی طور پر ایک ہزار 194 امیدوار میدان میں ہیں۔ ریاست مہاراشٹر میں حکمراں جماعت بی جے پی 280 اور کانگریس 287 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے جب کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا 282 نشستوں اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے 278 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 25 سالہ بعد یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی اور شیوسینا ایک دوسرے سے علیحدہ ہو کر انتخاب لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے مخالف ہیں جب کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے اتحاد ٹوٹنے کے بعد 15 سال تک مہاراشٹر میں حکومت کرنے والی کانگریس کی پوزیشن بھی کمزور ہو گئی ہے۔

ادھر دہلی سے ملحق ریاست ہریانہ میں بھی 1 کروڑ 63 لاکھ رجسٹردڈ ووٹرز 90 اسمبلی نشستوں کے لئے ایک ہزار 351 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ دونوں ریاستوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی اتوار کو ہوگی اور اسی روز نتائج کا اعلان کر دیا جائےگا۔

News ID 1842313

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha