شام میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے ميں 35 افرادجاں بحق

خبر آئی ڈی: 4256434 -
شام کے دارالحکومت دمشق میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے جَرامانا میں وہابی دہشت گردوں نے راکٹ سے حملہ کردیا، راکٹ ایک مارکیٹ پر گرے جہاں متعدد افراد خریداری کر رہے تھے، راکٹ حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاک و زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور عورتیں بھی شامن ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

تبصرہ ارسال

1 + 4 =