9 مارچ، 2018، 5:54 PM

قطر کی سکیورٹی کونسل میں امارات کے خلاف شکایت

قطر کی سکیورٹی کونسل میں امارات کے خلاف شکایت

قطری حکام نے سکیورٹی کونسل کے نام اپنے ایک خط میں قطر کی ماہی گیر کشتی چرانے پر امارات کے خلاف شکایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطری حکام نے سکیورٹی کونسل کے نام اپنے ایک خط میں قطر کی ماہی گیر کشتی چرانے پر امارات کے خلاف شکایت کی ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ امارت نے معاندانہ کارروائي کرتے ہوئے قطر کی ماہی گیر کشتی کو چرا لیا ہے۔ قطر کی شکایت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب قطر اور اس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے 4 عرب ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News ID 1879259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha