امریکی صدر کے مشیر برائے تجارت اپنے عہدے سے مستعفی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے تجارت گری کوہن نے صدر سے عالمی تجارتی محصول کی پالیسیوں سےاختلاف پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے تجارت گری کوہن نے صدر سے عالمی تجارتی محصول کی پالیسیوں سےاختلاف پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن اور مشیر تجارت گری کوہن نے امریکی صدر کی نئی تجارتی پالیسی سے اختلاف کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔مستعفی مشیر تجارت نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ یورپی اسٹیل اورایلومینیم پر ڈیوٹی بڑھانا چاہتے ہیں جب کہ چین کی تیار کردہ گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے اور معاشی جنگ چھیڑنے سے متعلق بیان کے بعد سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے باعث موجودہ حالات میں کام نہیں کرسکتا اس لیے عہدے سے استعفی دیتا ہوں۔ گری کوہن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط اقتصادی پالیسیاں امریکہ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں اور وائٹ ہاؤس کے ایسے فیصلوں سےعالمی تجارتی جنگ چھڑنےکا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے امریکہ دنیا بھر میں تنہا رہ جائے گا۔

News Code 1879218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =