6 مارچ، 2018، 1:24 PM

کراچی میں داعش میں جوانوں کو بھرتی کرنے والا وہابی دہشت گرد گرفتار

کراچی میں داعش میں جوانوں کو بھرتی کرنے والا وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے کراچی میں نوجوانوں کو ورغلا کر داعش دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے کراچی میں نوجوانوں کو ورغلا کر داعش دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ورغلا کر داعش میں شمولیت اختیار کروانے والے سہولت کار عمران عرف سیف الاسلام کو حراست میں لے لیا، وہابی دہشت گرد  کے قبضے سے داعش کا جھنڈا، دہشت گردانہ مواد، لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائسز اور موبائل فونز سمیت دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے نے  دہشت گردعمران عرف سیف الاسلام کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کردیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دہشت گرد سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو داعش میں بھرتی کے لیے ذہن سازی کیا کرتا تھا، دہشت گرد پر سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش کرنے کے لیے 14 دن جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہیں، عدالت نے فریقین نے دلائل سننے کے بعد دہشت کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو پہلے سے گرفتار دہشت گرد خلیل الرحمان کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے دونوں ملزمان پاکستان میں داعش کے لیے نوجوانوں کی بھرتی کا کام کرتے تھے جس کے لیے سوشل میڈیا کا فورم استعمال کیا کرتے تھے، عمران عرف سیف الاسلام کا ہدف نوجوان طبقہ تھا اُس نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے لیے فیس بک پر 50 سے زائد صفحات بنا رکھے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے وہابی دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔

News ID 1879185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha