مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پولیس نے بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے اور انہیں تقسیم کرنے کے الزام میں 50 سالہ اسکول ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچوں کی ویڈیوز اور فحاشی پر مبنی مواد رکھنے پر 50 سالہ اسکول ٹیچر کو مونٹریال سے حراست میں لے لیا گیا ہے، اسکول ٹیچر کے کمپیوٹر سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو برآمد کر لیا ہے، ملزم پر فحش مواد کو تقسیم کرنے کا الزام بھی ہے، ملزم کو ابتدائی پوچھ گچھ کے لیے قریبی تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو اسکول کے طالب علموں کے والدین کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا اور معمول کی تفتیش کے بعد وکیل کی جانب سے زر ضمانت جمع کرانے پر ملزم کو رہا کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف سماعت 30 اپریل کو ہو گی تاہم اس دوران ملزم پر تدریسی عمل جاری رکھنے اور نیٹ پر 16 سال سے کم عمر بچوں سے گفتگو کرنے کی ممانعت ہو گی۔
فرانس میں پولیس نے بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے اور انہیں تقسیم کرنے کے الزام میں 50 سالہ اسکول ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔
News ID 1879142
آپ کا تبصرہ