19 فروری، 2018، 12:38 AM

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سےدوسری شب میں مجلس عزا

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سےدوسری شب میں مجلس عزا

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی نور نظرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی نور نظرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔  مجلس عزا میں اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے مجلس عزا سے میں  بندگی ، عبادت، شجاعت ، سخاوت، ایثار، ادب اور انصاف کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ممتاز صفات قراردیتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اللہ نے ولایت اور امامت کے دفاع میں اپنی جان ، عزت اور آبرو کو خطرے میں ڈال دیا اور آج ہمارے شہداء بھی بی بی دو عالم سے تمسک کرتے ہوئے دین اور ولایت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ مجلس عزا میں جناب محمد رضا طاہری نے صدیقہ کبری کے مصائب میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔

News Code 1878840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha