16 فروری، 2018، 9:20 PM

ایران کے صدر حسن روحانی دہلی پہنچ گئے

ایران کے صدر حسن روحانی دہلی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کے دورے کے دوسرے دن حیدر آباد سے دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کے دورے کے دوسرے دن حیدر آباد سے آج سہ پہر کو دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ کل 17 فروری کو ہندوستان کے صدررام ناتھ کووند اور ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائي و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے آج حیدر آباد کی تاریخی مسجد مکہ میں اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی اور مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے اور اگر مسلمان متحد ہوتے تو امریکی صدر کی ہمت نہيں تھی کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا اور اسرائیل کی جرئت نہ ہوتی کہ وہ ہر روز فلسطینیوں کا قتل عام کرتا۔  صدر حسن روحانی نے حیدر آباد میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کی دیرینہ ثقافت اور تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور حیدر آباد میں تاریخی آثار ایران اور ہندوستان کے مشترکہ تمدن کا مظہر ہیں اور اس ثقافت اور تمدن کو فروغ دینے کے سلسلے میں فارسی زبان اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

News Code 1878789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha