11 فروری، 2018، 2:37 PM

پاکستان کی معروف قانون داں عاصمہ جہانگیرکا 66 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا

پاکستان کی معروف قانون داں عاصمہ جہانگیرکا 66 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا

پاکستان کی معروف قانون دان ، اقوام متحدہ کی رپورٹر اور سابق صدر سپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی معروف قانون دان ، اقوام متحدہ کی رپورٹر اور سابق صدر سپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اطلاعات کے مطابق معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، عاصمہ جہانگیر سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لیے بھی کام کرتی رہی تھیں،اس کے علاوہ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی انہوں نے فعال کردار ادا کیا۔ عاصمہ جہانگیر کے سوگواران میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1878664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha