مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے وزير خارجہ الفنسو ڈسٹین عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وہ فروری کے آخر میں ایران کا دورہ کریں گے پروگرام کے مطابق اسے اکتوبر 2017 میں تہران کاد ورہ کرنا تھا لیکن کاتولونیا میں کشیدگی کے باعث اسے اپنا دورہ منسوخکرنا پڑا۔ اسپین کے وزير خارجہ اس سفر میں ایران کے وزير خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسپین کے وزير خارجہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔
News ID 1878443
آپ کا تبصرہ