مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کابینہ کے بعض اراکین کے ہمراہ صوبہ کرمان کے دورے کے پہلے دن سیرجان پہنچ گئے ہیں۔جہاں کرمان کے گونر نے ان کا استقبال کیا۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں چند تعمیراتی پراجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ صدر حسن روحانی سیرجان کے بعد کرمان روانہ ہوں گے جہاں وہ صوبائی حکام کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور صوبہ کی ترقی اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کابینہ کے بعض اراکین کے ہمراہ صوبہ کرمان کے دورے کے پہلے دن سیرجان پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1878430
آپ کا تبصرہ