26 جنوری، 2018، 3:15 PM

دہلی کے وزیر اعلی کا مسلمانوں کو قتل کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کو سزا دینے کا مطالبہ

دہلی کے وزیر اعلی کا مسلمانوں کو قتل کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کو سزا دینے کا مطالبہ

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک میں مسلم اور اقلیتی برادری کے خلاف ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ا ن انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف اقدامات کرنےکا مطالبہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک میں مسلم اور اقلیتی برادری کے خلاف ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ا ن انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف اقدامات کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی تقریب میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا تھا ملک میں جاری اقلیت دشمنی میں جو انتہا پسند ہندوملوث ہیں ان کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

انتہا پسند ہندوؤں نے ملک میں موجود مسلمانوں کا قتلِ عام کیا ،دلت برادری کے افراد کو زندہ جلا کے پھینک دیا اور اب انہوں نے ہمارے گھروں میں گھس کے ہمارے بچوں کو مارنا شروع کر دیا ہے ،ہمیں اس طرح کے حملوں کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہئے ۔

News ID 1878307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha