26 جنوری، 2018، 11:49 AM

یمنی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہوگا

یمنی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ  خود کرنا ہوگا

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمنی – یمنی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے یمنی – یمنی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مذاکرات روس کی خارجہ پالیسی کے اصولوں کے مطابق ہیں۔روسی ترجمان نے کہا کہ روس کی یمن کے سیاسی ، عسکری اور سماجی حالات پر گہری نظر ہے ۔ روس کا اس بات پر یقین ہے کہ یمنی عوام کواپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا حق ہے۔

News ID 1878297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha