25 جنوری، 2018، 5:21 PM

کرم ایجنسی میں ہونے والا امریکی ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ پرکیا گیا

کرم ایجنسی میں ہونے والا امریکی ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ  پرکیا گیا

پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 24 جنوری کو کرم ایجنسی میں ہونے والا امریکی ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 24 جنوری کو کرم ایجنسی میں ہونے والا امریکی ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ  پر کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہا  کہ 24 جنوری کو ہونے والا امریکی ڈرون حملہ مخصوص ہدف پر کیا گیا، یہ ڈرون حملہ دہشت گردوں کے باقاعدہ ٹھکانے پر نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت پہنچی کیوں کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں چھپے دہشت گردوں پر کیا گیا تھا اور ہم پہلے دن سے ہی افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ادھر پاکستان میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ پر نہیں کیا گیا۔

News Code 1878290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha