مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کاررروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کارروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان نہیں ہے، ایسی کارروائیاں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کاررروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
News ID 1878280
آپ کا تبصرہ