مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی گاڑی تربت سے شپک جارہی تھی کہ اس دوران وہابی دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی جب کہ فائرنگ سے 5 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878080
آپ کا تبصرہ