مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے بارے میں امریکہ کے توہین آمیز رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وقار پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔ پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق امریکہ کو جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر قومی رد عمل کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ اب بھی دوست ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں نشیب و فراز آتی رہتی ہے جب کہ ہم امریکہ سے تعاون کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں اور ایسے مواقعوں کی لمبی فہرست موجود ہے جس میں ہم نے امریکہ کا ساتھ دیا، ایک وقت تھا ہمارے پاس چوائس تھی کہ روس کے پاس جائیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کو لیشن سپورٹ فنڈ افغانستان کی جنگ کیلیے تھا، افغانستان میں ایک کھرب ڈالرخرچے کا نتیجہ سب کو معلوم ہے اور آج بھی ہماری 2 لاکھ سے زائد فوج سرحد پر موجود ہے، پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔
پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے بارے میں امریکہ کے توہین آمیز رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وقار پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔ پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق امریکہ کو جواب دیا جائے گا۔
News ID 1877805
آپ کا تبصرہ