مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وسطی اور شمال مشرقی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ فلاڈیفلیا، نیویارک سٹی ، بوسٹن اور دیگر شہروں میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ، فلاڈیفلیا، نیویارک سٹی، بوسٹن اور دیگر شہروں میں طیاروں کی آمدورفت کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔ مقامی حکام نےسرد موسم کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کینیڈا بھی ان دنوں شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے۔ شدید برف باری کے باعث جہاں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوا ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کے بے شمار حادثات رونما ہوئے ہیں وہیں کینیڈا اور امریکی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار بھی جم گئی ہے اور وہاں درجہ حرارت منفی 97 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ