مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکام نے نئے سال کی آمد کے موقع پر تخریب کاری اور دہشت گردانہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنے تمام ایئر پورٹس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ایئرپورٹ پرمسافروں اورسامان کی مکمل تلاشی کا حکم دے دیا گیا۔ ہندوستانی سول ایوی ایشن نے تمام ایئر پورٹس کو الرٹ رہنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکام سے کہا گیا ہے کہ غیر ریاستی عناصر اور ایسے عناصر جن کا تخریب کاری یا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے ۔ان سے ہوشیار رہا جائے کیوں کہ یہ عناصر ماضی میں بھی ایسے مواقع پر ایئر پورٹس پر حملے کے منصوبے بناتے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ