24 دسمبر، 2017، 10:13 PM

چین نے پانی پر اترنے والا سب سے بڑا طیارہ بنالیا

چین نے پانی پر اترنے والا سب سے بڑا طیارہ بنالیا

چین نے اپنے سمندروں کی نگرانی کے لیے پانی پر اترنے اور وہیں سے پرواز کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اپنے سمندروں کی نگرانی کے لیے پانی پر اترنے اور وہیں سے پرواز کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنالیا ہے۔ جسے اے جی 600 کا نام دیا گیا ہے، چین نے اسے ساؤتھ چائنا سی کی متنازع آبی حدود کی نگرانی کے لیے تیار کیا ہے۔ چارٹر بوپروپ انجن والے اس جہاز نے چین کے جنوبی صوبے میں واقع زوو ہائی ایئرپورٹ سے اپنی پہلی آزمائشی اڑان بھری، اس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے اور وہ 12 گھنٹے تک محو پرواز رہا۔ اسے آگ بجھانے والے فوجی عملے کے لیے بنایا گیا ہے لیکن اس جہاز کو دیگر عسکری سواریوں کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ اے جی 600 کا کوڈ نیم ’کونلونگ‘ رکھا گیا ہے جوچین کے دور دراز جنوبی علاقے تک جاسکتا ہےشینہوا کے مطابق اسے  سمندر، جزائر اور وہاں کے پانی میں موجود مرجانی چٹانوں کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔

News ID 1877579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha