20 دسمبر، 2017، 11:46 AM

امریکہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کو دھمکی

امریکہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کو دھمکی

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس سے متعلق قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس سے متعلق قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی ۔ امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ووٹ کے دوران امریکہ ہر ملک کا نام لے گا۔واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر کے غیر قانونی فیصلہ کو مسترد کرنے کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی تھی جس کے بعد اب جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔

News ID 1877474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha