11 دسمبر، 2017، 1:37 PM

پاکستان کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ کو اشتہاری قرار دے دیا

پاکستان کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ کو اشتہاری قرار دے دیا

پاکستان کی احتساب عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیاہے اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، اسحاق ڈار کے وکیل نے اپنے موکل کی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی۔ وکیل قوسین مفتی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی ایم آر آئی کا انتظار تھا، ان کے سینے میں تکلیف ہے اور ابھی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں، تاہم دل کے آپریشن کی ضرورت نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کی ہر میڈیکل رپورٹ پہلے سی مختلف ہوتی ہے جب کہ ان میڈیکل رپورٹس کی تصدیق بھی نہیں کرائی گئی۔ درحقیقت اسحاق ڈار کو دل کی کوئی تکلیف نہیں، ملزم عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہا، اس لئے اسے اشتہاری قرار دیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے ضامن کو ہدایت کی کہ اگر آئندہ سماعت پر اسحاق ڈار پیش نہ ہوئے تو ضمانتی مچلکے ضبط ہوجائیں گے۔

News ID 1877279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha