مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اسلامی ممالک کے نام نہاد فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب میں نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ امور پر منعقد اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفرا اور سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد نے شرکت کی۔ باخبـر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا اس نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کو اسرائیل کے خلاف نہیں بلکہ کسی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کرنے کا ناپاک منصوبہ ہے۔
آپ کا تبصرہ