مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین اور شمالی کوریا کی 13 مختلف کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی اور شمالی کوریا کی ان کمپنیوں اور اداروں پر ایٹمی سرگرمیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔چینی اداروں پر الزام ہے کہ وہ تجارت کے ذریعے پیانگ یانگ کی مدد کررہے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی سرگرمیوں سے باز رکھنا ہے۔ جبکہ خود امریکہ کے پاس دنیا کے خوفناک ترین ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔
امریکہ نے چین اور شمالی کوریا کی 13 مختلف کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1876836
آپ کا تبصرہ