مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ نظام زندگی درہم و برہم ہوگيا ہےاور مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق چنئی سمیت تامل ناڈو کے دیگر ساحلی شہروں میں ایک ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،کئی علاقے زیر آب آنے سے ہزاروں افراد عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پرمجبورہوگئے ۔چنئی میں 31 اکتوبر سے اسکول اور کالج بند ہیں جبکہ متعدد تعلیمی اداروں نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔زیر آب علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔
ہندوستانی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ نظام زندگی درہم و برہم ہوگيا ہےاور مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
News ID 1876443
آپ کا تبصرہ