5 اکتوبر، 2017، 12:38 PM

استنبول میں امریکی قونصلخانہ کا اہلکار جاسوسی کے الزام میں گرفتار

استنبول میں امریکی قونصلخانہ کا اہلکار جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ترکی کی عدلیہ نے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصلخانہ کے اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی عدلیہ نے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصلخانہ کے اہلکار کو  جاسوسی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ترک عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکار کا فتح اللہ گولن کے دہشت گرد نیٹ ورک سے گہرا رابطہ ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی قونصلخانہ کے اہلکار کا ترکی کے سابق پراسیکیوٹرزکریا اوز کے ساتھ بھی رابطہ تھا جس پر فتح اللہ گولن کی دہشت گردانہ تحریک چلانے اور ترک حکومت کے خلاف بغاوت کا الزام عائد ہے ذرائع کے مطابق زکریا اوز ترکی سے فرار ہوکر کسی یورپی ملک میں پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ ترک عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

News ID 1875742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha