26 ستمبر، 2017، 1:06 PM

عراقی کردستان میں ریفرنڈم اسرائیلی اور امریکی سازش کا حصہ

عراقی کردستان میں ریفرنڈم اسرائیلی اور امریکی سازش کا حصہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج نے کہا ہے کہ عراق میں ایک طرف داعش کا خاتمہ قریب ہے جبکہ دوسری طرف ریفرنڈم کا مسئلہ پیدا کردیا گیا ہے جس کے پیچھے اسرائیلی اور امریکی سازش کارفرما ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج محمد گلپائگانی  نے کہا ہے کہ عراق میں ایکطرف داعش کا خاتمہ قریب ہے جبکہ دوسری طرف ریفرنڈم کا مسئلہ پیدا کردیا گیا ہے جس کے پیچھے اسرائیلی اور امیرکی سازش کارفرما ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے بعض اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور انھوں نے عراقی کردستان سے اپنے اس شوم منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

محمدی گلپائگانی نے کہا کہ ایران کے لئے عراق کی ارضی سالمیت اہم ہے اور عراق کے تمام ہمسایہ ممالک عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم کے بعد نئی اور پیچیدہ مشکلات کا آغاز ہوجائے گا اورمسلمانوں کو ملکر امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا مقابلہ اور انھیں  ناکام بنانا چاہیے۔

News ID 1875527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha