مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہورہائیکورٹ نےسانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانےکا حکم دے دیا ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس مظاہر علی نے سانحہ کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا حکم دیا۔ جوڈیشل انکوائری پر ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ 25ستمبر کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔واضح رہےکہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں پولیس کی فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستان میں لاہورہائیکورٹ نےسانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانےکا حکم دے دیا ہے۔
News ID 1875421
آپ کا تبصرہ