مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدرنیکولس میڈورو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس دورہ کا ہٹلر قراردیدیا ہے۔ونزوئلا کے صدر نے ونزوئلا کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو ہرزہ سرائی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اپنے ملک کے عوام کی مشکلات حل کریں اور دوسرے ممالک کی ٹھیکہ داری اٹھانے سے پرہیز کریں۔ ونزوئلا کے صدر نے کہا کہ ہمارے ملک میں امریکہ کی نسبت بہترین جمہوریت ہے امریکہ جمہوریت کا دشمن اور ڈکٹیٹر حکومتوں کا حامی ہے۔ ادھر ونزوئلا کے وزير خآرجہ نے بھی امریکی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میںم ذمت کی ہے۔ بعض عالمی رہنما امریکی صدر کو دیوانہ اور احمق قراردے رہے ہیں۔

ونزوئلا کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس دورہ کا ہٹلر قراردیدیا ۔
News ID 1875397
آپ کا تبصرہ