مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن کانگریس اسٹیو کوہن نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیو کوہن کا کہنا تھا کہ شارلٹس ول تصادم کے بعد صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر قیادت کے اہل نہیں ہیں ۔ادھر معروف فلم ساز مائیکل مور نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پاس نیوکلیئر کوڈ ہیں ، یہ شخص ہم سب کو مروانا چاہتا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے رکن اسٹیو کوہن نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک جلد پیش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بحیثیت امریکی صدر شارلٹس ول میں ہونے والے خونی تصادم کے تناظر میں قیادت کے امتحان پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر 29 ساتھیوں کے ہمراہ جولائی میں صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی تاہم شارلٹس ول کے واقعے کے بعد اب وہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کریں گے ۔ان کے خیال میں صدر ٹرمپ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر ان کا مواخذہ کیا جانا چاہیے ۔
امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن کانگریس اسٹیو کوہن نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1874659
آپ کا تبصرہ