7 اگست، 2017، 3:41 PM

پاکستان کے ساق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پاکستان کے ساق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پاکستانی ہائی کورٹ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کورٹ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا مگر جواب نہیں ملا تاہم ای سی ایل رولز کے مطابق عدالت نام ڈالنے کا حکم جاری کر سکتی ہے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا تعلق براہ راست عوام سے ہے جب کہ جب بھی خلاف فیصلہ آئے شریف خاندان ملک سے بھاگ جاتا ہے۔درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

News ID 1874407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha