7 اگست، 2017، 11:53 AM

نواز شریف کی سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی کوشش

نواز شریف کی سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی کوشش

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا پانامہ کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا منصوبہ جان بوجھ کرسپریم کورٹ کوکمزور کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا پانامہ کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا منصوبہ جان بوجھ کرسپریم کورٹ کوکمزور کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے نااہلی کے بعد اتوار کو موٹر وے سے لاہور جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ایک روز قبل پنجاب ہاؤس میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں اس فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے بدھ کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیضلہ کیا گيا۔ پنجاب کے وزیراطلاعات مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور کا براستہ جی ٹی روڈ کا سفر دو روز میں مکمل ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی خاص وجہ بتائے بغیر جی ٹی روڈ کے ذریعے جانے کا مقصد قومی احتساب بیورو(نیب) کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے جو شریف خاندان کے مقدمات کو دیکھ رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہنا ہے کہ 'جب پی ٹی آئی دھاندلی اور پانامہ پیپرز انکشافات کے بعد انصاف کے لیے پرامن احتجاج کررہی تھی تو نواز شریف کی حکومت اس کو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش قرار دے رہی تھی لیکن اب حیرت انگیز طور پرنواز شریف اور اس کے ساتھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر حکومتی وسائل استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ فنڈز سے لے کر پنجاب پولیس اور مقامی حکومتوں سمیت حکومتی مشینری کو بدستور استعمال کررہے ہیں جس کا مقصد عدلیہ اور جمہوری نظام کو تباہ کرنا ہے ۔

News ID 1874399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha