مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے دو سفارت کاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں 16 جون 2017 کو جلال آباد سے طورخم جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں موجود پاکستانی ناظم الامور کو ٹیلی فون کرکے اطلاع دی کہ افغان سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا ہے۔ پاکستنای دفتر خارجہ کے مطابق بازیابی کے بعد دونوں اہلکاروں کو افغان وزارت دفاع کے حکام نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جب کہ یہ دونوں سفارت کار جلد اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پاکستان اروانہ ہوجائیں گے۔
افغانستان میں گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
News ID 1874142
آپ کا تبصرہ