اسرائیلی فورسز سے جھڑپوں میں 2 فلسطینی نوجوان شہید

مسجداقصیٰ کے داخلی دروازے پر اسرائیلی فوج اور میٹل ڈٹیکٹر کی تنصیب کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج ہے اس دوران اسرائیلی فورسز سے جھڑپوں میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجداقصیٰ کے داخلی دروازے پر اسرائیلی فوج اور میٹل ڈٹیکٹر کی تنصیب کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج ہے اس دوران اسرائیلی فورسز سے جھڑپوں میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں ، مسجداقصیٰ کے داخلی دروازے پر میٹل ڈٹیکٹر اور اسرائیلی فوج کی تعیناتی کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔اس دوران اسرائیلی فورسز سے جھڑپوں میں مزید 2 فلسطینی نو جوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ادھر صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس پیر کو ہوگا۔ یہ اجلاس سوئیڈن، فرانس اور مصر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

News Code 1874057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha