مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ مصری فورسز نے مسلح تصادم کے بعد داعش سے وابستہ 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق یہ جھڑپ صوبہ اسیوط کا ديروط نامی ٹاؤن میں اس وقت ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک رہائشی عمارت کو محاصرے میں لے لیا تھا۔
محاصرے کے بعد وہابی دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے تمام 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق وہابی دہشت گردوں کا تعلق داعش تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم اور خودکش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ