مہر خبررساں نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نےباہمی تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی عالمی امن واستحکام کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان میں امن، پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پریس کانفرنس سے قبل ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دہشت گردی کو مشترکہ چیلنج قرار دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن پر اتفاق کیا۔ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سرتاج عزیز نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی سیاسی اور اقتصادی شعبے میں تعاون کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نےباہمی تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1873440
آپ کا تبصرہ