مہر خبررساں ایجنسی نے العربی جدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اتحادی فوج نے عراق کی سرحد کے قریب شام کے علاقہ التنف پر شامی فوج کے قافلہ پر حملہ کیا ہے ۔ شامی ذرائع کے مطابق امریکی اتحاد نے شامی فوج کے قافلہ پرحملہ دمشق ۔ بغداد روڈ پر واقع القلمون علاقہ میں کیا ہے شامی فوج شام کے سرحدی علاقہ النتف کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادی داعش کو بہانہ بنا کر شام کی فوج پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔
عرب ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی فوج نے عراق کی سرحد کے قریب شام کے علاقہ التنف پر شامی فوج کے قافلہ پر حملہ کیا ہے ۔
News ID 1872586
آپ کا تبصرہ