14 مئی، 2017، 7:07 PM

کرپشن میں ملوث وزیر اعظم کرپشن ختم نہیں کرسکتا

کرپشن میں ملوث وزیر اعظم کرپشن ختم نہیں کرسکتا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو خود کرپشن کے گاڈ فادر اور سردار ہیں وہ کس طرح سے کرپشن روک سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو خود کرپشن کے گاڈ فادر اور سردار ہیں وہ کس طرح سے کرپشن روک سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی، بے روز گاری اور غربت کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے اور امریکی محکمہ خارجہ کے  سروے کے مطابق پاکستان سے سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ 2013 میں نواز شریف نے بجلی کے نئے منصوبوں کے لئے 480 ارب روپے جاری کئے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں یہ بات سامنے آئی کہ ان منصوبوں میں 62 ارب روپے کی کرپشن ہوئی جب کہ مزید 120 ارب روپے کی خردبرد کا بھی شبہ ہے، جب تک حکمرانوں کا احتساب نہیں ہو گا تو اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمارا وزیراعظم کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور جب معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تو وہاں قطری کا جھوٹا خط پیش کیا گیا، پانامہ کیس کی جے آئی ٹی میں نواز شریف کی اصل دولت سامنے آ جائے گی اور جب ہماری حکومت آئی تو چھوٹے چوروں کو نہیں بڑے بڑے مگر مچھوں کو جیل میں ڈالیں گے، ہم ایک باشعور قوم ہیں اور ہمیں مل کر کرپشن کا راستہ روکنا ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم کو کرپشن کا گاڈ فادر اور سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیسے کرپشن روک سکتا ہے جس کے ہاتھ خود کرپشن میں رنگے ہوں، نواز شریف پاکستانی عوام کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پوری قوم کو اپنی طرح بے وقوف سمجھتے ہیں، نواز شریف کو جیل بھجوانے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے خبر نکلتی ہے جس میں مودی کی زبان بولی جاتی ہے، اس ملک کو اصل خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہی ہے۔

News ID 1872483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha