مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے ترک فوجیوں کو سیاسی پناہ دینے کے فیصلے پر جرمنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جرمن حکومت کی جانب سے ترک فوج کے چند اہلکاروں کی سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستوں کا مثبت جواب دینے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ جرمنی کو اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ افراد اپوزیشن رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے وابستہ ہیں، اور 15 جولائی کے دن ناکام فوجی انقلاب میں شریک ہونے کے الزام میں حکام کو مطلوب ہیں۔
ترکی نے ترک فوجیوں کو سیاسی پناہ دینے کے فیصلے پر جرمنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
News ID 1872423
آپ کا تبصرہ