مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف نے ڈان لیکس معاملہ حکومت اور فوج کے درمیان طے پانے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں ڈان لیکس معاملہ طے پانے پر تحریک التواء جمع کرائی ۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کرداروں کا تعین اور انہیں منظر عام پر لانا ضروری ہے کیونکہ قومی سلامتی کے معاملے کوطے کئے جانے پر تشویش پائی جاتی ہے، اس لئے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں رکھی جائے۔ تحریک التواء کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ اور کور کمانڈرز کانفرنس میں اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا تھا جس کے بعد یہ جاننا ہر شہری کا حق ہے کہ کس نے کیا نقصان پہنچایا اور اس کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی اعلیٰ سول اورفوجی قیادت کے درمیان طویل ملاقات میں نیوز لیکس سے متعلق تمام معاملات طے پا گئے تھے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنا ٹویٹ واپس لے لیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف نے ڈان لیکس معاملہ حکومت اور فوج کے درمیان طے پانے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی گئی ہے۔
News ID 1872406
آپ کا تبصرہ