11 مئی، 2017، 1:32 PM

عالمی عدالت انصاف میں ہندوستانی شہری کلبھوشن کےکیس کی سماعت 15 مئی کو ہو گی

عالمی عدالت انصاف میں ہندوستانی شہری کلبھوشن کےکیس کی سماعت 15 مئی کو ہو گی

عالمی عدالت انصاف میں ہندوستان کی درخواست پر پاکستان میں گرفتار ہندوستانی شہری کلبھوشن کے کیس کی سماعت 15 مئی کو ہو گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں ہندوستان کی درخواست پر پاکستان میں گرفتار ہندوستانی شہری کلبھوشن کے کیس کی سماعت 15 مئی کو ہو گی۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہندوستان کی جانب سے دائر درخواست پر کلبھوشن یادو سے متعلق کیس کی سماعت 15 مئی کو ہو گی۔ کیس کی سماعت پیس پیلس ہیگ میں ہو گی جس میں ہندوستان کی جانب سے دائر درخواست کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس فروری میں بلوچستان سے ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کو گرفتار کیا تھا جس پر را کا ایجنث ہونے کا الزآم عائد کیا گیا اور جسے پاکستانی فوجی عدالت نے سزائےم وت سنائی ہے۔

News ID 1872404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha