مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں8 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اسکاٹ لینڈ میں مہم شروع کی تو کئی شہریوں کے بند دروازوں نے استقبال کیا ، برطانوی وزیر اعظم کو پمفلٹ لیٹر باکسز میں ڈالنے پڑ گئے۔
انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، انتخابات کا اعلان کرنے والی برطانوی وزیر اعظم تھریسامے بھی اپنی کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے خود الیکشن مہم میں حصہ لے رہی ہیں ۔
اس سلسلے میں گزشتہ دنوں انہوں نے گھر گھر جا کر اپنی پارٹی کا منشور پہنچانے کی مہم کا آغاز کیا، تاہم ابتدا میں ہی انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک کے بعد ایک چھ گھروں میں گئیں تاہم وہاں انہیں کوئی بھی نہ مل سکا یا پھر ان گھروں میں مقیم افراد نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا، اسی لیے انہوں نے پارٹی منشور ان گھروں کے لیٹر باکس میں ڈال دیا ۔
برطانیہ میں8 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑے جب انتخابی مہم کے دوران شہریوں کے بند دروازوں نے ان کا استقبال کیا ، برطانوی وزیر اعظم کو پمفلٹ لیٹر باکسز میں ڈالنے پڑ گئے۔
News ID 1872176
آپ کا تبصرہ