6 مئی، 2010، 1:54 PM

برطانیہ

برطانوی پارلیمان کی چھ سو انچاس سیٹوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے

برطانوی پارلیمان کی چھ سو انچاس سیٹوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے

برطانیہ میں پارلیمان کے ایوان زیریں یا دارالعوام کی چھ سو انچاس نشستوں کے لیے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور نادرن آئر لینڈ میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں پارلیمان کے ایوان زیریں یا دارالعوام کی چھ سو انچاس نشستوں کے لیے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور نادرن آئر لینڈ میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی اور رات دس بجے تک جاری رہے گے۔

ووٹنگ سے قبل برطانوی پارلیمانی روایات کے تحت ایک ماہ تک ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے زبردست انتخابی مہم چلائی جو گزشتہ روز بدھ کو رات گئے تک جاری رہی۔ ان انتخابات میں تین بڑی جماعتوں لیبر، کنزرویٹو، اور لبرل ڈیموکریٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ موجود وزیر اعظم گورڈن براؤن برطانوی تاریخ کے بدترین وزیر اعظم ہیں  اور ان کی پارٹی کو ان انتخابات میں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہوسکتا ہے انتخابی جائزوں میں ڈیوڈ کیمرون کی جماعت آگے ہے

News ID 1077887

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha