مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ نئی دہلی پہنچنے پر ترک صدر کا بعض ہندوستانی حکام نے استقبال کیا۔ اس سفر میں ترکی کے وزیر خارجہ ، وزیر اقتصاد و تجارت ،وزير ثقافت و سیاحت اور ترک فوج کے سربراہ بھی ترکی کے صدر کے ہمراہ ہیں۔ ترکی کے صدر اردغان دورہ ہند کے دوران ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبالہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر نے انقرہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زوردیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1872168
آپ کا تبصرہ