29 اپریل، 2017، 6:55 PM

پاک فوج نے ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا

پاک فوج نے ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفکیشن  کو مسترد کردیا

پاکستانی فوج نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے حکومتی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جاری ہونے والا حکومتی نوٹیفکیشن نامکمل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے حکومتی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جاری ہونے والا حکومتی نوٹیفکیشن نامکمل ہے۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  " ٹوئٹر" پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن غیر مکمل ہے اور رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے،لہذا ہم اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کی تھیں اور اس پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔
حکومت نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات بھی جاری کئے جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل انفارمیشن افسر راﺅ تحسین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق راﺅ تحسین کے خلاف 1973ءکے رولز کے مطابق محکمانہ کارروائی ہو گی۔ ادھر پاکستان کے وزیر داخلہ نے لرزتی ہوئی آواز میں کہا ہے کہ ابھی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے یہ بھونچال کیسے آگیا انھوں نے پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  " ٹوئیٹس " کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1872144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha