مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند اور متعصب ہندو وزیر اعلیٰ ادتیہ ناتھ یادو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عید میلاد النبی (ص) اور جمعۃ الوداع سمیت اہم شخصیات کے یوم ولادت اور یوم وفات پر ہونے والی 15چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کی یوگی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہلی حکومت نے بھی اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی عام تعطیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اترپردیش میں یوگی حکومت نے عید میلاالنبی اور جمعۃ الوداع سمیت 15 چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نئی دہلی منیش سسودیا کا کہنا تھا کہ دہلی حکومت ممتاز شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی تمام چھٹیاں منسوخ کرے گی اس سلسلہ میں انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔انہوں نے اتر پردیش میں مختلف اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی 15 عام تعطیل ختم کرنے سے متعلق وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت نے اس سمت میں ایک اچھا قدم اٹھایا ہےواضح رہے کہ اترپردیش کابینہ نے 25 اپریل کو 15 عوامی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دہلی کے وزیر اعلی کا بھی عید میلاد النبی (ص) سمیت 15 چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ
ہندوستانی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند اور متعصب ہندو وزیر اعلیٰ ادتیہ ناتھ یادو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عید میلاد النبی (ص) اور جمعۃ الوداع سمیت 15 چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
News ID 1872123
آپ کا تبصرہ