23 اپریل، 2017، 5:21 PM

افغان صدر نے داعش کے ہاتھوں ذبح کئے جانے والے5 بچوں کی ماں کو تمغہ عطا کیا

افغان صدر نے داعش کے ہاتھوں ذبح کئے جانے والے5 بچوں کی ماں کو تمغہ عطا کیا

افغان صدر اشرف غنی نے داعش کے خلاف لڑائی میں اپنے پانچ بیٹے قربان کرنے والی ماں نیاز بی بی کو وطن کے لیے ان کے گھرانے کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ عطا کردیا۔ نیاز بی بی کے مطابق داعش نے ان کے بیٹوں کو گولیاں ماریں اور پھر ماں کے سامنے ان کی گردنیں کاٹ دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے داعش کے خلاف لڑائی میں اپنے پانچ بیٹے قربان کرنے والی ماں  نیاز بی بی کو وطن کے لیے ان کے گھرانے کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ عطا کردیا۔ نیاز بی بی کے مطابق داعش نے ان کے بیٹوں کو گولیاں ماریں اور پھر ماں کے سامنے ان کی گردنیں کاٹ دیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر اشرف غنی نے صوبہ ننگرہار کے ایک دور افتادہ گاؤں کی ایک ماں کو وطن کے لیے ان کے گھرانے کی خدمات کے اعتراف میں تمغے سے نوازا ہے جن کے پانچ بیٹوں کو پچھلے سال داعش دہشت گردوں نے اس لئے ہلاک کر دیا تھا کیونکہ وہ مقامی ملیشیا میں شامل ہو کر اپنی آبادیوں کو دہشت گردوں سے بچا رہے تھے،پچھلے سال نیاز بی بی نے اپنے گھر پر داعش دہشت گردوں  کو دھاوا بولتے اور اپنے 9 میں سے 5 بیٹوں کو قتل ہوتے ہوئے دیکھا، جو وہاں سب ایک ساتھ رہ رہے تھے۔نیاز بی بی کے مطابق  دہش دہشت گردوں نے پہلے میرے بیٹوں کو گولیاں ماریں اور پھر ان کی گردنیں کاٹ دیں،صوبائی حکام کے مطابق  نیاز بی بی کے خاندان کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔

News ID 1872004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha